پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا راولپنڈی ڈویژن میں تعلیمی ادارے فوری کھولنے کا مطالبہ

10

راولپنڈی:

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے راولپنڈی ڈویژن میں تعلیمی ادارے فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کردیا۔

سینئر نائب صدر محمد فرقان چوہدری نے کہا کہ راولپنڈی میں وفاقی تعلیمی ادارے کھلے ہوئے ہیں جبکہ پنجاب کے ادارے تاحال بند ہیں، جو طلبہ کے ساتھ ناانصافی ہے، ایک ہی شہر میں دو مختلف تعلیمی پالیسیاں ناقابلِ قبول ہیں۔

اس موقع پر صدر شمالی پنجاب ابرار احمد خان نے بتایا کہ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ کے زیرِ انتظام اسکول 3 اگست سے کھلے ہیں جبکہ پنجاب کے تعلیمی اداروں کی 93 روزہ تعطیلات نے تعلیمی سرگرمیوں کو شدید متاثر کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تعلیمی سیشن صرف 120 تدریسی دنوں تک محدود رہا۔ راولپنڈی اور جنوبی پنجاب کے موسمی حالات میں واضح فرق ہے، اس لیے پورے پنجاب کے لیے یکساں تعطیلات کا فیصلہ زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا۔

نائب صدر شمالی پنجاب کرنل (ر) فواد حنیف نے مطالبہ کیا کہ کمشنر راولپنڈی دفعہ 12-D کے تحت خصوصی اختیارات استعمال کریں اور ڈپٹی کمشنر فوری طور پر تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }