2 ماہ، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ، حجم 7.3 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

15

اسلام آباد:

رواں مالی سال کے پہلے2ماہ کے دوران ملک کو ترسیلات زر کی مد میں7.3ارب ڈالر موصول ہوئے۔ 

تفصیلات کے مطابق جولائی، اگست  میں موصول7.3 ارب ڈالرگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موصول 6.4ارب ڈالر سے تقریباً ایک ارب ڈالر زائد ہیں۔

ماہانہ اقتصادی جائزے کے مطابق ترسیلات زر میں اضافہ معیشت کیلیے اہم پیش رفت ہے،90لاکھ اوورسیز پاکستانی سالانہ40 ارب ڈالر سے زائد بھیج رہے ہیں۔

جولائی اور اگست کے دوران سعودیہ سے873 ملین ڈالر، امارات سے750 ملین ڈالر، برطانیہ سے 564 ملین ڈالر، امریکا سے309 ملین ڈالر موصول ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }