مسجد اقصیٰ میں حالیہ کشیدگی پر متحدہ امارات نے اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا

44

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ابوظہبی میں اسرائیلی سفیر کو طلب کیا اور انہیں مسجد اقصیٰ میں پیش آنے والے واقعات پر ملک کے شدید احتجاج اور مذمت سے آگاہ کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ابوظبی میں اسرائیلی سفیر عامر حایک کوطلب کیا اوران سے مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں تشدد کے واقعات، شہریوں پر حملوں اور مقدس مقامات میں دراندازی پر شدید احتجاج کیا ہے اوران تشددآمیز واقعات کی مذمت کی ہے۔

یو اے ای کی بین الاقوامی تعاون کی وزیرِمملکت ریم بنت ابراہیم الحشیمی نے اسرائیلی سفیر سے ان واقعات کو فوری طور پر روکنے، نمازیوں کو مکمل تحفظ دینے، اپنے مذہب پرعمل کرنے کے حق کا احترام کرنے اور مسجد اقصیٰ کے تقدس کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی عمل کو روکنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی پولیس کا آج چوتھے روز بھی مسجد الاقصیٰ پر دھاوا، نمازیوں کو باہر نکال دیا

یو اے ای  نے اسرائیل سے سنجیدہ مذاکرات کی بحالی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے ۔

واضح رہے کہ گذشتہ جمعہ سے مسجداقصیٰ کے احاطے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، ان میں 170 سے زیادہ افراد زخمی ہوچکے ہیں اور ان میں زیادہ ترفلسطینی ہیں۔

گذشتہ سال رمضان المبارک میں مسجد اقصیِ اور مقبوضہ بیت المقدس میں ایسے ہی تشدد آمیز واقعات پیش آئے تھے جو غزہ میں اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ پر منتج ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد الاقصیٰ میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم

اسرائیلی پولیس فورسز نے فلسطینیوں کے ساتھ دو روز کی جھڑپوں کے بعد پیر کو مسجداقصیٰ پرپھر دھاوا بولاتھا۔

فلسطینی ہلال احمر نے گذشتہ روز کہا تھا کہ اس کے عملہ نے جھڑپوں میں زخمی ہونے والے 19 افراد کو طبی امداد دی ہے اور ان میں سے پانچ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }