اعجاز الرحمن نے رمضان کپ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ جیت لیا

71

رمضان کپ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے جو اعجاز الرحمن کے نام رہا ہے۔

پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام کھیلا گیا رمضان ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ اعجاز الرحمن نے جیت لیا ہے جبکہ خواتین کا ایونٹ نورالعین اور ڈیف مینز کا ٹائٹل شاہد نے جیت لیا ہے۔

لیزر سٹی باؤلنگ کلب، جناح پارک میں کھیلے گئے پروفیشنل کے فائنل مقابلوں میں اعجاز الرحمن 2812 اسکور کے ساتھ پہلے نمبر پر، جنید شفیق 2693 اسکور کے ساتھ  دوسرے اور دانیال الرحمن 2604  کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

خواتین کے ایونٹ میں نورالعین نے 380 اسکور کے ساتھ پہلی پوزیشن، عمبر نے 360 اسکور کے ساتھ دوسری اور سعدیہ نے 345 اسکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اسی طرح ڈیف کے مقابلوں میں شاہد نے 1370 اسکور کے ساتھ  کامیابی حاصل کی جبکہ زوہیب نے 1249 اسکور کے ساتھ دوسری اور زاہد نے 1190 اسکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }