بسام بابر سپرد خاک ، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

41

( اناللہ وانا الیہ راجعون)

بسام بابر سپرد خاک، نمازہ جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت،

ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ  شام ابوظہبی کے معروف بزنس مین مینجنگ پارٹنرماسٹرمڈل ایسٹ جنرل ٹرانسپورٹ وسپرلنک سپئیرپارٹس بابرزمان کے جواں سال صاحبزادے بسام بابرکی نمازجنازہ مقبرہ بنی یاس قبرستان میں اداکی گئی جس میں ہزاروں افرادنے شرکت کی۔مرحوم بابربسام کانماز جنازہ ابوظہبی کی تاریخ کابڑاجنازہ شمارکیا جائیگا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کے بعد مرحوم بابربسام کی مغفرت اور والدین ودیگراہل خانہ کو اس عظیم سانحے کوبرداشت کرنے کے لیئے دعاکی گئی ۔یاد رہے بسام بابر چند روز قبل دبئی میں ایک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے تھے (اناللہ واناالیہ راجعون)
نماز جنازہ میں یواے ای بھر سے پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعدانے شرکت کی جس میں چوہدری محمدزمان ریحانیہ،ملک محمدشہنازماہل،چوہدری الطاف حسین،چوہدری محمدشہناز،چوہدری نوازرشید ریحانیہ،ڈاکٹرحمادزمان ریحانیہ،چوہدری بابر جوئیندہ ،طارق محمود آف ریڈکو،چوہدری یاسرعباس ٹھاکر،دلاورحسین چوہدری ،چوہدری قمرانوردھول،چوہدری ارشدجنڈپیر،طارق جاوید قریشی،طارق محمودراجہ،راجہ محمدشفیق جنجوعہ ،شوکت محمودبٹ ،چوہدری محمد نواز،شیرازاحمد بٹ ،اسجد محمودگھمٹی،راجا محمدطارق، میاں امجد جاوید،بلال صفدرچوہدری،مرزا شہباز احمد،عامرمحمودجٹ،چوہدری قیصرولائت گوندل،انجینئیرشیربہادرچوہدری،حسنین اکبرچیمہ،چوہدری حمزہ نوازریحانیہ ،محمد مزمل حسین شاہ ،سعید بٹ،چوہدری ثاقب محمودڈھیروگھنہ،چوہدری بلال اصغر،سعید شاہ، مدثرچیمہ ،محمد سکندرحیات سدھو،چوہدری منیراحمد،زاہد حسین کرنانہ ،پرنس ارشد،چوہدری احد اشرف گوجر،چوہدری محمد امین ،توصیف احمد،مسٹرعلی ،زین الطاف،شہزادمرزا،راجہ عثمان شفیق جنجوعہ ، سمیت بڑی تعداد میں مذہبی، سماجی وکاروباری شخصیات  کی بہت بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
بیشک جواں بیٹے کی موت کسی سانحہ سے کم نہیں لیکن رب کے حضور دعا ہے اللہ  تعالیٰ  مرحوم بسام بابرکی مغفرت فرمائے، اسے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، اور بابرزمان اور تمام اہل خانہ کو اس عظیم صدمے کوبرداشت کرنے کے لیئےہمت اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔آمین ثم آمین
۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }