پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے انڈر 19 ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے اپنی انکوائری مکمل کر لی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جونیئر ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد، چیف سلیکٹر سلیم جعفر کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے جس میں پی سی بی کے سی ای او فیصل حسنین، پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان شامل تھے۔
سلیم جعفر نے کہا کہ ہم نے جن اوپنرز کا انتخاب کیا وہ اننگز کھولنے کے لیے نہیں منتخب کیے گئے اس کے علاوہ، انہوں نے گیم پلان کے مطابق اسپنرز کو میدان میں نہیں اتارا۔
دوسری جانب اعجاز احمد نے کہا کہ کھلاڑیوں میں ذہنی سختی کی کمی ہے کیونکہ وہ عموماً پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
اعجاز احمد نے کہا کہ خراب کارکردگی کی وجہ یہ ہے کہ کھلاڑی ذہنی طور پر کمزور ہیں کیونکہ ان کا تعلق پسماندہ علاقوں سے ہے۔
پاکستان انڈر 19 ورلڈ کپ میں پانچویں نمبر پر رہا تھا اور کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں ناک آؤٹ ہو گیا تھا۔