طالبان نے ٹِک ٹاک اور بپ جی گیم پر پابندی عائد کردی

85

 طالبان حکومت نے افغانستان میں ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک اور پب جی گیم پر پابندی کردی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان حکومت کی جانب سے ٹک ٹاک اور پب جی گیم کے حوالے سے سخت رد عمل دیا گیا ہے۔

طالبان کابینہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ویڈیو ایپ افغانستان کے نوجوانوں کو سیدھے راستے سے بھٹکا رہی ہیں ،  جس کے باعث وزارت ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے انہیں بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

اس سے قبل افغانستان صدر اشرف غنی نے بھی اپنے دورہ حکومت میں پب جی گیم پر پابندی عائد کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان میں سوشل میڈیا کے 40 لاکھ صارفین ہیں جن میں فیس بک سب سے مقبول ہے، تین کروڑ 80 لاکھ کے ملک میں محض 90 لاکھ افراد انٹرنیٹ تک رسائی رکھتے ہیں۔

ٹیکنالوجی صارفین کا تجزیہ کرنے والی ٹیکنالوجی فرم سینسر ٹاور میں شایع ہونے والی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2021 میں پب جی دنیا میں سب سے زیا دہ آمدن کرنے والے گیمز میں سر فہرست رہا۔

واضح رہے کہ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پاکستان سمیت کئی ممالک میں پابندی کا شکار ہوچکی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }