یوکرین میں پکڑے جانے والے برطانویوں کی ’دیکھ بھال‘ کررہے ہیں، روس

104

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں گرفتار کیے گئے برطانوی جنگجوؤں کو کھانا کھلایا جا رہا ہے، پانی پلایا جا رہا ہے اور ضروری امداد کی جارہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے کہا ہے کہ برطانویوں کے حوالے سے آپ پریشان نہ ہوں، روس ان کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔ انہیں کھانا کھلایا جاتا ہے، پانی پلایا جاتا ہے اور ضروری امداد دی جاتی ہے بالکل دوسرے غیر ملکیوں کی طرح جنہوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں یا حراست میں لے لیے گئے ہیں۔

روسی افواج کے ہاتھوں یوکرین میں پکڑے گئے دو برطانوی جنگجو پیر کو روسی سرکاری ٹی وی پر نظر آئے تھے۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے یوکرینی اتحادی کے بدلے ان جنگجوؤں کا تبادلہ کرنے کو کہا گیا ہے جسے یوکرینی حکام نے حراست میں لے رکھا ہے۔

دوسری جانب یوکرین کا دوسرا سب سے بڑا شہر خارکیف شدید بمباری کی زد میں ہے۔میئر ٹیریخوف نے جمعرات کو ایک ٹیلی ویژن خطاب میں بتایا کہ بڑے دھماکے،روسی فیڈریشن شہر پر اشتعال انگیز بمباری کر رہا ہے۔شمال مشرقی شہر میں تقریباً 10 لاکھ لوگ موجود ہیں جبکہ تقریباً 30 فیصد آبادی نقل مکانی کر چکی ہے جن میں زیادہ تر خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }