اسرائیلی فورسز کا ایک بار پھر مسجد اقصیٰ پرحملہ، نمازیوں پر فائرنگ اور شیلنگ

127

غزہ: اسرائیلی فورسز نے ماہ صیام کے مسلسل دوسرے جمعے بھی مسجداقصی پرحملہ کیا، فلسطینیوں پرفائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں 31 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس آج پھر مسجد الاقصیٰ میں داخل ہو گئی ہے، اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کو نماز کی ادائیگی سے روکا اور اُن پر تشدد کیا ساتھ ہی نمازیوں پر دستی بم پھینکتے ہوئے ربر کی گولیاں برسائیں۔

فلسطینیوں نے اسرائیلی فورسز کی جارحیت کا دفاع پتھروں سے کیا، صیہونی فورسز کی فلسطینیوں پر مسجد اقصی کے اطراف چھت سے فائرنگ ا ور شیلنگ کے نتیجے میں اکتیس فلسطینی زخمی ہو گئے۔

مسجد کے کمپاؤنڈ میں ایک چھوٹی سی آگ کی بھی اطلاع ملی، فلسطینیوں نے اسرائیلی پولیس پر درخت کو آگ لگانے کا الزام لگایا۔

اسرائیلی پولیس صبح کی نماز کے بعد کمپاؤنڈ میں داخل ہوئی اور تقریباً 200 فلسطینیوں کے ہجوم پر ربڑ کی گولیاں اور اسٹن گرنیڈ فائر کیے۔ جواب میں فلسطینیوں نے پتھر برسائے۔

فلسطینی ہلال احمر نے زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 31 بتائی ہے، جن میں 14 کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

خیال رہے ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی فورسز کا مسجد اقصی پر یہ پانچواں حملہ ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ جمعہ سے مسجداقصیٰ کے احاطے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، ان میں 170 سے زیادہ افراد زخمی ہوچکے ہیں اور ان میں زیادہ ترفلسطینی ہیں۔

گذشتہ سال رمضان المبارک میں مسجد اقصیِ اور مقبوضہ بیت المقدس میں ایسے ہی تشدد آمیز واقعات پیش آئے تھے جو غزہ میں اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ پر منتج ہوئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }