ابوظہبی(اردوویکلی):: زاید انسانی ہمدردی کے دن کے موقع پر "1 ارب کھانوں” کے مہم میں تعاون کے لیے ابوظہبی پولیس نے گاڑیوں کی خصوصی نمبرز پلیٹ اور موبائل نمبرز کی دوسری سب سے نوبل نمبرز خیراتی نیلامی اوردو روزہ 555 آن لائن خیراتی نیلامی میں 11کروڑ10لاکھ درہم اکٹھے کیے ۔خیراتی نیلامی کی سیریز سے حاصل ہونے والی آمدنی 1 ارب کھانوں کی مہم کو دی جائے گی،جسے نائب صدر،وزیراعظم اورحاکم دبئی عزت مآب شیخ محمدبن راشدالمکتوم نے شروع کیا،جو50 ممالک میں غذائی قلت کاشکارغریب لوگوں کوخوراک فراہم کرنے کے لیے خطے کی سب سے بڑی مہم ہے۔
ڈائریکٹر جنرل فنانس وسروسزڈپارٹمنٹ ابوظہبی پولیس میجر جنرل خليفة محمد الخييلي نے کہا کہ صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان، نائب صدر، وزیراعظم وحاکم دبئی عزت مآب شیخ محمد بن راشدالمکتوم اورولی عہد ابوظہبی وڈپٹی سپریم کمانڈرمسلح افواج متحدہ عرب امارات عزت مآب شیخ محمد بن زایدآلنھیان کی ہدایات کے مطابق ملک 50سالوں سے دنیا بھر کے مختلف خطوں میں خیراتی اور انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
زاید انسانی ہمدردی کے دن کے موقع پر، ابوظہبی میں 1 ارب کھانوں کی مہم میں تعاون کے لیے سب سے زیادہ نوبل نمبرز کی خیراتی نیلامی میں پانچ گاڑیوں کی خصوصی نمبر پلیٹ نیلامی کے لیے پیش کی گئیں،نیلامی سے حاصل ہونے والئ تمام آمدنی اس مہم کو دی جائے گی۔ میجرجنرل الخیلی نے کہا کہ انسانی ہمدردی کے منصوبے کے لیے افراد اور اداروں کی جانب سے دیئے گئے عطیات عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کے تمام افراد اور معاشرے کے طبقات کو فلاحی کاموں میں شامل کرنے کے وژن کو سمجھتے ہوئے ضرورت مندوں کو کھانا فراہم کرنے کاایک وسیع نیٹ ورک بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔یہ عطیات بھوک کے خلاف عالمی جنگ میں بھی معاون ثابت ہوں گے،اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ 90 لاکھ لوگ بھوک کے ہاتھوں دم توڑ رہے ہیں اور مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے خطے میں5 کروڑ50 لاکھ افراد غذائی قلت کا شکار ہیں۔
امارات پیلس ابوظہبی میں نوبل نمبرز کی خیراتی نیلامی کے دوران، کوڈ 2 کے ساتھ سنگل ہندسے 2 پرمشتمل گاڑی کی نمبر پلیٹ 2کروڑ33لاکھ درہم میں فروخت ہوئی، جبکہ باقی تین دو ہندسوں پر مشتمل کوڈ 2 کے ساتھ نمبرز پلیٹ 11، کوڈ 2 کے ساتھ نمبرز پلیٹ 20 اور کوڈ 1 کے ساتھ نمبرز پلیٹ 99 بالترتیب 50لاکھ،42لاکھ 50ہزاراور50 لاکھ درہم میں نیلام ہوئیں،اس کے علاوہ، کوڈ 2 کے ساتھ 999 کےتین ہندسوں پر مبنی گاڑی کی نمبر پلیٹ 17لاکھ درہم میں فروخت ہوئی۔اس کے علاوہ اتصالات کے ڈائمنڈ موبائل نمبرز مجموعی طور پر4لاکھ 19ہزاردرہم میں فروخت ہوئے۔خاص طور پر، 54744444 موبائل نمبر1لاکھ60ہزار میں542244444 موبائل نمبر55ہزار درہم،542422222 موبائل نمبر52ہزار درہم،547799999 موبائل نمبر52ہزار درہم اور567777702 موبائل نمبر1لاکھ درہم میں نیلام ہوا۔
ڈو،کی طرف سے پیش کردہ خصوصی موبائل نمبرز مجموعی طور پر6لاکھ 1ہزار درہم میں فروخت ہوئے589999996 موبائل نمبر1لاکھ 20ہزار درہم،586666662 موبائل نمبر91ہزار درہم،581111114 موبائل نمبر1لاکھ 30ہزار درہم،582444444 موبائل نمبر1لاکھ 10ہزار درہم اور586222222 موبائل نمبر1لاکھ 50ہزار درہم میں فروخت ہوا۔ 555 آن لائن خیراتی نیلامی 17 اور 18 اپریل کو ہوئی جس میں 88 کےدو ہندسوں والی گاڑی کی خصوصی نمبر پلیٹ کوڈ 1 کے ساتھ 39لاکھ ملین درہم میں فروخت ہوئی۔کوڈ 12 کے ساتھ 111 کے تین ہندسوں والی گاڑی کی نمبر پلیٹ 16 لاکھ درہم میں فروخت ہوئی، جب کہ 1111 کےچار ہندسوں والی گاڑی کی نمبر پلیٹ کوڈ 2 کے ساتھ اور نمبر پلیٹ 8888 کوڈ 1 کے ساتھ بالترتیب 14لاکھ درہم اور10لاکھ درہم میں فروخت ہوئیں۔کوڈ 2 کے ساتھ 11111 کی نمبر پلیٹ ،19 لاکھ درہم میں جبکہ کوڈ 1 کے ساتھ 77777 کی نمبر پلیٹ ،15 لاکھ درہم میں فروخت ہوئیں۔