شان مسعود کاؤنٹی سیزن 2023 میں یارکشائر کے کپتان مقرر

124

شان مسعود کاؤنٹی سیزن 2023 میں یارکشائر کے کپتان مقرر

شان مسعود کو کاؤنٹی کے اوورسیز کھلاڑی کے طور پر سائن کرنے سے قبل 2023 کے سیزن کے لیے یارکشائر کا کپتان نامزد کردیا گیا ہے۔

کاؤنٹی سیزن میں یارکشائر کے ہیڈکوچ اوٹس گبسن نے بدھ کو ہیڈنگلے میں گلوسٹر شائر کے خلاف ہونے والے میچ میں شکست کے بعد یہ اعلان کیا ہے۔

شان مسعود 2022 کے سیزن میں ڈربی شائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے تمام فارمیٹس میں تباہ کن فارم میں نظر آئے ہیں تاہم انہوں نے اگلے سیزن کے لیے یارکشائر کا انتخاب کیا ہے جب کہ وہ فی الحال انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔

شان مسعود کو ڈربی شائر کی جانب سے بھی معاہدے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے یارکشائر کے ساتھ جانا زیادہ مناسب سمجھا۔

یارکشائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے وہ ہیڈکوچ اوٹسن گبسن کے ساتھ کام کریں گے جو پاکستان سپر لیگ میں ان کی ٹیم ملتان سلطانز کے بھی انچارج رہے ہیں۔

اوٹسن گبسن کا کہنا ہے کہ ’ہم نے شان مسعود سے جو بات کی ہے وہ یہ ہے کہ شان مسعود ٹیم کے کپتان بنیں گے اور وہ قیادت کا اپنا انداز لائیں گے جب کہ کھلاڑی بھی یہ جانتے ہیں کہ شان مسعود کلب کے کپتان بننے جارہے ہیں‘۔

شان مسعود کو جونی ٹیٹرسول کی جگہ کپتان مقرر کیا گیا ہے جو کہ جولائی میں اسٹیون پیٹرسن کے مستعفی ہونے کے بعد سے یہ فرائض انجام دے رہے تھے جب کہ شان مسعود اور یارکشائر کے درمیان دو سال کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔

Advertisement

یارکشائر کے کرکٹ ڈائریکٹر ڈیرن گف کہتے ہیں کہ ’شان مسعود ایک عالمی معیار کے بلے باز ہیں جو ہماری ٹیم کی جانب سے تمام فارمیٹس میں کھیلیں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ’وہ ایک عظیم سینئر کھلاڑی ہیں اور ہم نے اس سال ڈربی شائر میں ان کی کارکردگی دیکھی ہے، کاؤنٹی کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے کے لیے جو صلاحیتیں درکار ہیں وہ سب ان میں موجود ہیں‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں ان کے کھیلنے کے تجربات سے ٹیم کو ناقابل یقین حد تک فائدہ ہوگا‘۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }