متحدہ عرب امارات کے میڈیا کی پوری دنیا میں منفردساکھ ہے( ڈائریکٹر جنرل وام)۔

73
ابوظہبی(اردوویکلی)::ڈائریکٹرجنرل امارات نیوز ایجنسی (وام) محمد جلال الریائسی نے متحدہ عرب امارات کی مختلف شعبوں میں جامع ترقی کے عمل میں میڈیا کے اہم کردار کو اجاگر کیا ہے۔ ماسکو اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز (ایم جی آئی ایم او) کے شعبہ ذرائع ابلاغ کٍے طلبا کو کو دیئے گئے ایک ورچوئل لیکچر میں الریائسی نے مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر متحدہ عرب امارات کی تہذیبی کامیابیوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں میڈیا کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ وام اور روسی خبر ایجنسی (اسپوتنک) کے درمیان تزویراتی تعاون کے تحت وام کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے دیئے گئے لیکچر نے روسی طلباء کو متحدہ عرب امارات میں قومی میڈیا کی ابتدا، خبروں کی ترسیل اور واقعات کی 19 بین الاقوامی زبانوں میں قابل اعتبار ،پیشہ ورانہ مہارت اور صداقت پر مبنی رپورٹنگ میں وام کے اہم کردار کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کیا۔ لیکچر کے دوران الریائسی نے دنیا کی مختلف تہذیبوں اور لوگوں کو آپس میں جوڑنے اور مختلف نقطہ نظر کو سمجھنے میں میڈیا کے کردار کے بارے میں بتایاجو ہر معاشرے کی انفرادیت کو برقرار رکھے ہوئے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں مختلف لوگوں کی ثقافتوں کو متعارف کرایا، جو اپنی صداقت کو برقرار رکھتے ہوئے بالآخر انسانی معاشروں کی تشکیل کرتی ہیں۔ الریائسی نے نومبر 1976 میں متحدہ عرب امارات کے قیام کے بعد سے قومی میڈیا کے عمل میں، ملک کے مہذب اور انسان دوست پیغام کی تشہیر میں وام کے شاندار کردار کا ذکر کرتے ہوئےکہا کہ متحدہ عرب امارات کے میڈیا کی پوری دنیا میں ایک ساکھ اور اعتبار ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نے سفارتی، اقتصادی، کھیل، علم، تحقیق، تکنیکی اور دیگر شعبوں میں ملکی کامیابیوں اور بین الاقوامی سطح پر اس کے مقام کی ترویج میں وام کی مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کے حوالے سے اس کی کوششوں کی اہمیت کو بھی بیان کیا۔ الریائسی نے میڈیا پیغامات کی ترسیل اور متحدہ عرب امارات کی کامیابیوں کو تخلیقی انداز میں اجاگر کرنے میں پیشہ ورانہ مہارت اور درستگی پر مبنی میڈیا ذمہ داریوں کو فروغ دینے میں امارات نیوز ایجنسی کے موثر کردار کے حوالے سے وام کی اہم بین الاقوامی اور بااثر میڈیا اداروں کے ساتھ اس کی متعدد اسٹریٹجک شراکت داریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وام ذمہ دار میڈیا کے لیے ایک رول ماڈل ہے۔ انہوں نے ایونٹس کی کوریج کے حوالے سے اماراتی میڈیا کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت جس کا اظہار واضح طور پر ایکسپو 2020 دبئی کے دوران سامنے آیاکا، ذکر کیا جس کے دوران میڈیا کے عظیم کردار نے اس بین الاقوامی ایونٹ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ ڈائریکٹر جنرل نے وام کے بین الاقوامی میڈیا کے متعدد اداروں کے ساتھ اسٹریٹجک معاہدوں خصوصاً روسی میڈیا اداروں کے ساتھ مواد، فوٹو گرافی، فلم اور ڈیجیٹل مواد کے تبادلوں کا بھی ذکر کیا جس کا مقصد میڈیا اور نیوزورک کوفروغ دینااور مختلف میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے مختلف شعبوں میں ابلاغی پیغامات کی ترسیل کرنا ہے۔محمدجلال الریائسی نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے سال بھر منعقد کیے جانے والے عالمی پروگراموں کی کوریج میں میڈیا کے کردار اور بین الاقوامی اہمیت کے سیاسی، سائنسی، اقتصادی، تکنیکی اور میڈیا ایونٹس کے انعقاد میں اس کے اہم کردار پربھی روشنی ڈالی۔ الریائسی نے طلبا کومتحدہ عرب امارات کے دورے خصوصاً ابوظہبی میں 15 سے 17 نومبر کوہونے والی گلوبل میڈیا کانگریس میں شرکت کی دعوت کی۔(نیوزبشکریہ وام)۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }