جنوبی افریقہ کی جون میں بھارت کے ٹی ٹوئنٹی دورے کی تصدیق

91

جنوبی افریقہ نے جون میں بھارت کے ٹی ٹوئنٹی دورے کی تصدیق کر دی ہے جو اکتوبر اور نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم رواں سال جون میں بھارت کا دورہ کرے گی جس دوران 5 بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 9 جون کو دہلی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 12 جون کو کٹک میں ہوگا۔

تیسرا ٹی ٹوئنٹی 14 جون کو ویزاگ میں ہوگا جبکہ چوتھا 17 جون کو راجکوٹ میں کھیلا جانا ہے، سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 19 جون کو بنگلورو میں ہوگا۔

کرکٹ جنوبی افریقہ کے سی ای او فولیتسی موسیکی کا کہنا ہے کہ یہ ہماری ٹیم کے لیے سفید بال کا ایک بڑا سیزن ہوگا جو سال کے آخر میں آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل کھیلا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سیریز جس وقت میں ہورہی ہے وہ ہمارے لیے بہت اہم ہے کیونکہ اس ایونٹ سے ہمیں ورلڈ کپ میں اپنی کارکردگی بہتر بنانے میں بہت مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی مینز ورلڈ کپ رواں سال اکتوبر نومبر میں آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }