دنیا فیک ہوگئی ،موت فیک نہیں ایک دن ضرور آئے گی :احمد علی بٹ
اداکار احمد علی بٹ کا ماننا ہے کہ موجودہ دنیا شدید فیک ہوچکی ہے
لاہور (لیڈی رپورٹر سے )انہوں نے سوشل میڈیا پر دنیا کی بے ثباتی اور عارضی زندگی کے حوالے سے پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ دنیا اتنی فیک ہوچکی ہے کہ اس کو فیک بولنے والے کو بھی ہم نہیں چھوڑتے ، جعلی ہی اب نیا اصل ہے ۔ایک بات یاد رکھنا، موت فیک نہیں ہے ایک دن ضرور آئے گی۔