ایمن خان 50لاکھ 90ہزار فالوورز کیساتھ سب سے آگے
ماہرہ خان دوسرے اور عائزہ خان تیسرے نمبر پر ،منال کے 40لاکھ 90ہزار فالوورز
لاہور (لیڈی رپورٹر سے ) اداکارہ ایمن خان نے سوشل میڈیا پرفالوورز کی تعداد میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی تمام شخصیات کو پیچھے چھوڑ دیا، انہوں نے سوشل میڈیاپراپنی بیٹی کیساتھ تصویر شیئر کرکے مداحوں کا شکریہ اداکیا۔ایمن خان کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 50لاکھ 90ہزار ہوگئی ہے جو پاکستانی فنکاروں میں سب سے زیادہ ہے ۔ان کے بعد ماہرہ خان کا نمبر آتا ہے ،جن کے فالوورز50لاکھ 80 ہزار ہیں ، اداکارہ عائزہ خان 50 لاکھ 40ہزارفالوورز کیساتھ تیسرے نمبر پرہیں ۔ایمن خان کی جڑواں بہن اداکارہ منال خان کے فالوورز کی تعداد 40 لاکھ 90 ہزار ہے ۔