عائزہ کا لباس کیساتھ میچنگ ماسک استعمال کرنے کا مشورہ
میڈیکل کے شعبے میں کمی کی وجہ سے آپ اپنے ماسک خود تیار کریں :اداکارہ
لاہور (لیڈی رپورٹر سے ) اداکارہ عائزہ خان نے کورونا وائرس وبا کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر سرجیکل ماسک کے بجائے نا صرف خود لباس سے میچنگ ماسک استعمال کیا بلکہ لوگوں کو بھی اس کا مشورہ دیا ہے ۔اداکارہ نے گزشتہ روز سرخ رنگ کے لباس کیساتھ سرخ ماسک لگائے ہوئے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ تمام کپڑوں کیساتھ اب میچنگ ماسک کی ضرورت ہے ۔ این 95 اور سرجیکل ماسک کی میڈیکل کے شعبے میں کمی کی وجہ سے آپ کو یہ ماسک نہیں خریدنے چاہئیں بلکہ اپنے ماسک خودتیارکریں۔