دورہ پاکستان کے لیے انگلینڈ ٹیم نے ذاتی شیف کی خدمات حاصل کرلیں

31

دورہ پاکستان کے لیے انگلینڈ ٹیم نے ذاتی شیف کی خدمات حاصل کرلیں

انگلش ٹیم دسمبر میں بین اسٹوکس کی زیر قیادت پاکستان کا دورہ کررہی ہے جس کے لیے انہوں نے ذاتی شیف کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق انگلینڈ ٹیم دورہ پاکستان کے موقع پر اپنا شیف ساتھ لائے گی، شیف عمر میزان انگلینڈ ٹیم کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔

شیف عمر میزان 2018 کے فیفا ورلڈکپ اور یورو کپ میں انگلینڈ فٹبال ٹیم کے ساتھ سفر کرچکے ہیں جب کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی تاریخ میں پہلی بار شیف ساتھ سفر کرے گا۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ انگلینڈ ٹیم نے 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا جس دوران انہوں نے پاکستان میں کھانوں کی شکایت کی تھی۔

پچھلے ماہ چند کھلاڑیوں کے پیٹ بھی خراب ہوئے تھے جب کہ معین علی نے لاہور کے کھانوں کے معیار پر تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا۔

یاد رہے کہ انگلینڈ ٹیم 27 نومبر کو تین ٹیسٹ میچز کے لئے پاکستان پہنچے گی، انگلینڈ ٹیم تین روزہ پریکٹس میچ کھیلنے کے لیے اس وقت ابو ظہبی پہنچ چکی۔

Advertisement

دونوں ممالک کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز یکم دسمبر سے ہوگا جس کے میچز 21 دسمبر تک ملک کے مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے۔

پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے 5 دسمبر کے دوران راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا 9 تا 13 دسمبر ملتان اور تیسرا 17 تا 21 دسمبر کے دوران کراچی میں شیڈول ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }