آفریدی نے بڑی عمر کے کھلاڑیوں کے لئے نئی سپر لیگ متعارف کرادی

26

شاہد آفریدی نے بڑی عمر کے کھلاڑیوں کے لئے نئی ’’میگا سپر لیگ‘‘ متعارف کروادی ہے۔

پاکستان کے سابق کپتان اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے بانی شاہد خان آفریدی نے میگا اسٹارز لیگ (ایم ایس ایل) متعارف کروادی ہے جو اس سال ستمبر میں کھیلی جائے گی۔

پریس کانفرنس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے ٹورنامنٹ کی تفصیلات سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ ٹی 10 فارمیٹ میں کھیلی جانے والی لیگ ہوگی۔

سابق کرکٹر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس لیگ کا مقصد سابق کرکٹرز، کھلاڑیوں اور کھیلوں کے صحافیوں کو سپورٹ کرنا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ میگا اسٹار لیگ ایک تفریحی لیگ ہوگی جو اس سال ستمبر میں راولپنڈی میں کھیلی جائے گی جبکہ اس لیگ کو متعارف کرانے کا بنیادی مقصد سابق کرکٹرز، کھلاڑیوں اور کھیلوں کے صحافیوں کی مالی مدد کرنا ہے۔

اس تقریب کے موقع پر ان کے ہمراہ سابق لیجنڈری کھلاڑی انضمام الحق، وقار یونس اور مشتاق احمد بھی موجود تھے جبکہ ان سابق کھلاڑیوں کی بھی اس سال ایم ایس ایل میں شرکت متوقع ہے۔

ٹورنامنٹ کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم ایس ایل میں چھ ٹیمیں شامل ہوں گی اور غیر ملکی کھلاڑی بھی آنے والی لیگ کا حصہ ہوں گے۔

سابق کپتان نے کہا کہ پی ایس ایل نوجوانوں اور بڑی عمر کے کھلاڑیوں کے لیے ہے جس کا میں خود بھی حصہ ہوں لیکن اس کے بجائے ایم ایس ایل میں شامل ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل نوجوانوں کے لیے ہے اور میں اب زیادہ نوجوان نہیں ہوں۔ میں، مشتاق احمد، انضمام الحق اور وقار یونس ایم ایس ایل میں کھیلیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }