عرفان محسود نے ورلڈ ریکارڈ میں گولڈن جوبلی مکمل کرلی

66

پاکستانی کھلاڑی عرفان محسود کے ورلڈ ریکارڈز کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔

پاکستانی کھلاڑی عرفان محسود کا کہنا ہے کہ الحمدللّہ میرا 50 واں گینیز ورلڈ ریکارڈ منظور ہوگیا جس کے بعد میرے گینیز ورلڈ ریکارڈز کی گولڈن جوبلی مکمل ہوگئی ہے۔

عرفان محسود نے 100 پاؤنڈ وزن کے ساتھ 59 پش اپس لگا کر اپنا  53 پش اپس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

واضح رہے کہ عرفان محسود پاکستان کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے سب سے کم عرصے میں 50 گینیز ورلڈ ریکارڈز  اپنے نام کئے ہیں۔

علاوہ ازیں عرفان محسود دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے سب سے زیادہ پش اپس کیٹیگری میں 27  گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کئے ہیں۔

عرفان محسود ورلڈ بین الاقوامی سطح پر سب سے زیادہ جمپنگ جیکس کیٹیگری میں ریکارڈ بنانے والے کھلاڑی بھی ہے جبکہ وہ سب سے زیادہ 100 پاؤنڈ وزن  کے ساتھ گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے بھی واحد کھلاڑی ہیں۔

عرفان محسود بین الاقوامی سطح پر سب سے زیادہ فٹنس کیٹیگری کے گینیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے کھلاڑی ہیں جبکہ وہ پہلے پاکستانی ہیں جس نے سب سے زیادہ بھارت کے ورلڈ ریکارڈز توڑے ہیں۔

پاکستانی کھلاڑی اب تک 9 ممالک کے ریکارڈز توڑ چکے ہیں جس میں بھارت، امریکہ، برطانیہ، فرانس، فیلپائن، عراق، مصر، اٹلی اور اسپین شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }