آئی سی سی کا پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان، رضوان بھی شامل
آئی سی سی نے ستمبر 2022 کے پلیئر آف دی منتھ کے لیے تین کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا ہے جس میں محمد رضوان بھی شامل ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ستمبر 2022 کے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے جس میں محمد رضوان کے ساتھ بھارتی کھلاڑی اکشر پٹیل اور آسٹریلیا کے کیمرون گرین شامل ہیں۔
محمد رضوان
قومی وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے نمبر ون بیٹر ہیں جس کے باعث انہیں اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے جب کہ گذشتہ ماہ کھیلے گئے 10 میچز میں انہوں نے 7 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔
انہوں نے بھارت اور ہانگ کانگ کے خلاف 70 رنز سے زائد کی اننگز کھیلی جب کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے ہیں۔
Advertisement
علاوہ ازیں انگلینڈ کے خلاف 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے 5 میچز میں سے انہوں نے 4 اننگز میں 60 رنز سے زائد کی اننگز کھیلی اور سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے۔
کیمرون گرین
کیمرون گرین کی ستمبر میں شاندار پرفارمنس رہی جس کے باعث ان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلین اسکواڈ کا حصہ بننے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں انہوں نے 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ دوسرے میچ میں انہوں نے 12 گیندوں پر 25 رنز اسکور کیے اور دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔
بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز میں انہیں پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا، پہلے میچ میں انہوں نے 30 گیندوں پر 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 61 رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلی۔
کیمرون گرین نے فائنل میچ میں تباہ کن بیٹنگ کرتے ہوئے 21 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ آسٹریلیا کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں انہوں نے دوسری تیز ترین نصف سنچری اسکور کرنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔
Advertisement
A maiden T20I fifty off just 26 balls from Cameron Green 🤯#INDvAUS | Scorecard: https://t.co/Afs4NOJP1W pic.twitter.com/QFOKt36xaq
— ICC (@ICC) September 20, 2022
اکشر پٹیل
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی سیریز میں بلے باز چھائے رہے لیکن اکشر پٹیل واحد بولر تھے جنہوں نے وکٹ لینے کے ساتھ ساتھ کم رنز دیے۔
Advertisement
انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں 17 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ دوسرے میچ میں انہیں صرف دو اوورز کرانے کا موقع ملا جس میں انہوں نے 12 رنز دے کر دو اہم وکٹیں حاصل کیں تھیں۔
فائنل میچ میں بھی انہوں نے اپنی تباہ کن بولنگ کی بدولت دو اہم شراکتوں کا توڑا اور 3 وکٹیں حاصل کیں، اسی کے ساتھ ہی اکشر پٹیل نے سیریز میں کل 8 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔
علاوہ ازیں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی انہوں نے اپنی فارم کو جاری رکھا اور 4 اوورز میں صرف 16 رنز دیے۔
Advertisement