فرانس کے نومنتخب صدر کا پہلے دورے میں ٹماٹروں سے استقبال

110

فرانس کے نو منتخب صدر ایمانئیل میکرون کا پہلا سرژی شہر کی سبزی منڈی کے دورے ٹماٹروں سے استقبال کیا گیا

میکرون پیرس کے شمال مغربی مضافاتی علاقے سرژی کی سبزی منڈی میں ایک چھوٹے سے ہجوم سے بات کر رہے تھے جب ہجوم میں سے کسی نے مٹھی بھر چیری ٹماٹر ان کی سمت پھینکے۔

میکرون نے کہا کہ وہ پیرس کے مرکز سے تقریباً 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع 65,000 لوگوں کے علاقے سرژی کا دورہ کر رہے ہیں، تاکہ تمام فرانسیسی لوگوں کو سننے اور حکومت کرنے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا جا سکے، چاہے انہوں نے کسی کو بھی ووٹ دیا ہو۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹماٹر حملے کی وڈیو کے مطابق سرژی سبزی منڈی کے دورے کے دوران، 3 روز قبل دوبارہ صدر منتخب ہونے والے، میکرون پر ٹماٹر پھینکے گے۔

ٹماٹر حملے کے وقت فرانسیسی صدر میکرون کے اطراف میں عوام اور حفاظتی دستہ موجود تھا۔

ٹماٹر دو افراد کو لگے جن میں سے ایک میکرون کا حفاظتی گارڈ تھا۔

حفاظتی عملے نے میکرون کے اطراف میں دائرہ تنگ کر دیا اور سر پر چھتری کھول دی۔

ٹماٹر پھینکے جانے کے باوجود فرانسیسی صدر میکرون  نے شہر کا دورہ جاری رکھا۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال بھی لیون میں ایک میلے کے دورے کے دوران میکرون پر انڈا پھینکا گیا تھا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }