ابوظہبی میں تجارتی سرگرمیوں،سیاحتی مقامات،تقریبات میں100فیصدکام بحال
ابوظبی(اردوویکلی)::ابوظہبی کی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے امارت میں تمام تجارتی سرگرمیوں، سیاحتی مقامات اور تقریبات میں 100 فیصد آپریٹنگ صلاحیت کی بحالی کی منظوری دے دی ہے۔کمیٹی نے ان افراد کیلئے گرین پاس کی میعاد کی مدت کو 14 سے 30 دن تک بڑھانے کی بھی منظوری دی ہے جو ویکسین مکمل کرا چکے ہیں۔اندرونی مقامات پر مسلسل ماسک پہننا ضروری ہے۔ کورونا کیسز کی کم شرح برقرار رکھے کیلئے نئی ہدایات جمعہ 29 اپریل 2022 سے مؤثر ہیں۔