بھارتی فوجیوں نے اپریل میں 26 کشمیری شہید کردیے، رپورٹ

125

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں کے دوران گذشتہ ماہ اپریل میں تین کمسن بچوں سمیت 26 کشمیریوں کو شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ماہ میں پرامن احتجاجی مظاہروں پر بھارتی فوج کے طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کم از کم سات نوجوان زخمی ہوگئے۔

اس عرصے کے دوران بھارتی فوج، پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور بھارتی قومی تحقیقاتی ایجنسی نے حریت رہنما، مشتاق الاسلام، عبدالصمد انقلابی اور دیگر سیاسی کارکنوں، نوجوانوں اور طلبا سمیت 109 شہریوں کو گرفتار کیا۔

گرفتار کیے جانے والوں میں متعدد کے خلاف کالے قوانین یو اے پی اے اور پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔

بھارتی فوجیوں نے گذشتہ ماہ ایک خاتون کو بے حرمتی کا نشانہ بنایا جبکہ 143 محاصرہ اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران ایک درجن مکانات اور عمارتوں کو تباہ اور نقصان پہنچایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }