ہیروئین میں بھیگی ہوئی سوت ضبط کرلی گئی

73

بھارت میں حکام نے 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز مالیت 90 کلو گرام وزنی ہیروئین مشتق میں بھیگی ہوئی سوت کی شِپ منٹ ضبط کرلی۔

حکام کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ اتنے بڑے پیمانے پر منشیات کو جمعرات کے روز گجرات ریاست کی مغربی بندرہ گاہ پِیپاواو سے پکڑا گیا۔

وہ کنٹینر جس سے یہ کنسائنمنٹ ضبط کی گئی، اس کا وزن 9 ہزار 760 کلو گرام تھا اور گزشتہ پانچ ماہ سے بندر گاہ پر پڑا ہوا تھا۔ کاغذوں پر درج تھا کہ اس میں دھاگا موجود ہے۔

ایک سرکاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ بھارت کے انسداد دہشتگردی اسکواڈ اور ڈائریکٹوریٹ آف ریوینیو اِنٹیلیجنس نے ایک اشارے پر عمل کیا اور اس کنسائنمنٹ کی تحقیقات کیں جس میں 100 ’جمبو‘ بیگ تھے، جن میں چار مشکوک بیگ بھی شامل تھے جو منشیات میں بھیگے ہوئے تھے۔

حکومتی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ منشیات کی تنظیم کی جانب سے یہ انوکھا طریقہ سامنے آیا کہ دھاگوں کو منشیات یعنی ہیروئن کے محلول میں بھگو کر خشک کرلیا گیا اور پھر ان کی بیلیں بنا کر بیگ میں پیک کردیا گیا۔

منشیات میں لتھڑی ہوئی یارن کو چُھپانے کے لیے ان کو دیگر بیگ کے ساتھ شِپ کیا گیا جن میں عام یارن تھیں۔

گجرات پولیس کے اعلیٰ عہدے دار کا کہنا تھا کہ یہ کنسائنمنٹ ایران سے آیا تھا۔

کنسائنمنٹ ایک ریفریجیریٹڈ کنٹینر میں آیا تھا تاکہ مائع ہیروئین کو یارن کے ساتھ جوڑ کر رکھا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }