انجری کے باعث حارث رؤف اگلی کاؤنٹی چیمپئین شپ میچ سے باہر ہو گئے

108

کاؤنٹی چیمپئین شپ میں یارکشائر کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کو معمولی انجری ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق طبی ٹیم نے حارث  رؤف کو جسم کے بائیں جانب درد کے باعث ایک ہفتہ آرام کرنے کو کہا ہے۔

حارث رؤف کو کینٹ کے خلاف میچ میں درد محسوس کرنے کے بعد آرام دیا گیا تھا جو ڈرا پر ختم ہوا۔

یارکشائر کے ہیڈ کوچ اوٹس گبسن نے امید ظاہر کی کہ حارث اگلے ہفتے تک ٹھیک ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے حارث رؤف  کی چوٹ شدید نہیں ہے، وہ زیر علاج ہیں اور اگلے ہفتے تک ٹھیک ہو جائیں گے۔

انہوں نے تصدیق کی کہ حارث رؤف ہمارے اگلے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ حارث  رؤف کاؤنٹی چیمپئین شپ میں اب تک تین میچوں میں 14 وکٹیں  حاصل  کرچکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }