معروف بالی وُوڈ ادکارہ انجلینا جولی جنگ زدہ یوکرین پہنچ گئیں

80

امریکہ سے تعلق رکھنے والی معروف بالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی یوکرین کی عوام سے یکجہتی کے لئے یوکرین پہنچ گئیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی ہمدردی کی کارکن انجلینا جولی نے مغربی یوکرین کے شہر لیویو کا اچانک دورہ کیا

اقوام متحدہ کی سفیر برائے مہاجرین انجلینا جولی گزشتہ ماہ اپریل کے اوائل میں یوکرین کے ایک شہر میں ریلوے اسٹیشن پر مبینہ روسی میزایل سے حملے میں زخمی ہونے والے افراد اور مہاجرین سے اظہار یکجہتی کے لئے لیویو پہنچی ہیں۔

اپنے اس دورے کے دوران انجلینا جولی نے ایک بورڈنگ اسکول کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے طلباء سے گفتگو کی اور ان کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔

انجلینا جولی کے اس دورے پر لیویو شہر کی عوام کو یقین نہیں آیا ، جنگ زدہ علاقے میں انجلینا جولی کی آمد پر لیویو کے گورنر بھی انگشت بداں تھے۔

لیویو کے گورنر میکسم کوزیشکی کا کہنا تھا کہ انجلینا جولی کا دورہ ہم سب کے لئے حیران کن تھا، اور جن لوگوں نے اداکارہ کو علاقے میں دیکھا وہ یقین نہیں کر پا رہے کہ انجلینا جولی ہمارے درمیان موجود ہیں۔

کیف کے ایک نشریاتی ادارے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انجلینا جولی کی ایک ریسٹورنٹ میں آمد کی وڈیو بھی شئیر کی گئی ہے.

اس وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انجلینا جولی کی آمد پر ریسٹورینٹ میں موجود لوگ حیران تھے انہوں نے انجلینا جولی کے ساتھ تصاویر بھی بنائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }