پاکستانی کھلاڑی عید الفطر کیسے منارہے ہیں؟

264

پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے اہل اسلام اور بالخصوص پاکستانی عوام کو عید کی مبارکباد پیش کی گئی ہیں۔

عیدالفطر کے پر مسرت موقع پر قومی کرکٹرز بھی کسی سے پیچھے نہیں جبکہ اس موقع پر انہوں نے خوبصورت لباس میں اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اہل اسلام اور بالخصوص پاکستانی عوام کو عید الفطر کی مبارکباد بھی پیش کیں ہیں۔

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے شاہین شاہ کے ساتھ تصویر کو شیئر کیا جبکہ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے دنیا بھر میں عید منانے والوں کو مبارکباد پیش کی۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حارث رؤف نے نیلے رنگ کا کرتا شلوار پہن رکھا ہے جبکہ شاہین شاہ نے گہرے نیلے رنگ کا جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے۔

اوپنر احمد شہزاد نے اپنے بیٹے کے ہمراہ تصویرکو شیئر کا جس میں انہوں نے پاکستان عوام اور امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد پیش کی جبکہ اس موقع پر انہوں نے سفید رنگ کا جوڑا اور ان کے بیٹے نے نیلے رنگ کا کرتا، سفید پاجامہ پہن رکھا ہے۔

علاوہ ازیں قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے اپنے گھر کے باہر کھڑے تصویر کو شیئر کیا جس میں انہوں نے سفید رنگ کا عربی چھبہ پہن رکھا ہے جبکہ اس تصویر میں وہ انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہے ہیں۔

نائب کپتان شاداب خان کا اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’عید مبارک، آئیے زیادہ سے زیادہ خوشیاں، محبت، امن اور عیدی بانٹیں۔

اوپنر فخر زمان نے بھی عیدالفطر کے موقع پر خصوصی پیغام شیئر کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’سب کو عید مبارک، آپ سب کی عبادتیں اور روزہ محبت، امن اور روشنی میں برکتیں عطا فرمائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }