ریفری پر حملہ کرنے والے بھارتی پہلوان پر تاحیات پابندی
ریفری پر حملہ کرنے والے بھارتی پہلوان پر تاحیات پابندی لگادی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ کے پہلوان ستیندر سنگھ نے کامن ویلتھ گیمز کے ٹرائیلز کے دوران ریفری پر حملہ کیا جس کے بعد ان پر تاحیات پابندی لگادی ہے۔
رپورٹس کے مطابق نیو دہلی میں ہونے والے ٹرائیلز میں ستیندر سنگھ نے ریفری جگبیرسنگھ کو گالیاں دیں، دھکے اور تھپڑ مارے تھے۔
ریسلنگ فیدریشن آف انڈیا کے صدر اور دیگر عہدیداران کے سامنے یہ واقعہ ہوا جس کے بعد ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا نے ستیندر سنگھ پر تاحیات پابندی لگا دی۔
Advertisement
واضح رہے کہ ستیندر سنگھ کے کشتی کے دوران ایک ریویو پوائنٹ پر اعتراض کی وجہ سے جھگڑا شروع ہوا تھا۔