صدرآذربائیجان الہام علیوف کا کہنا ہے کہ پاکستانی چاول کی درآمد پر 5 سال کی ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔
وسطی راہداری کے ساتھ جیوپالیٹکس موضوع پر عالمی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدرآذربائیجان الہام علیوف نے کہا کہ پاکستانی چاول کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتوں کا نتیجہ ہے۔
الہام علیوف نے وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان کو بھائی اور قریبی دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ میری دو بار وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں اچھی ثابت ہوئیں۔ جب برادر ملک سے ہمیں معیاری چاول مل سکتا ہے تو کسی اور ملک سے کیوں منگوائیں ۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران خطے کی آزادی پر پاکستان نے ہمارا مسلسل ساتھ دیا۔ پاکستان کی طرف سے ہر معاملے میں حمایت پر مشکور ہیں۔
صدر آذربائیجان کا مزید کہنا تھا کہ آذربائیجان کے عوام پاکستان کی جانب سے سیاسی واخلاقی حمایت کی قدر کرتے ہیں۔ آذربائیجان اور رومانیہ کے کشیدہ تعلقات کے تناظر میں پاکستان نے ساتھ دیا ۔
Advertisement
الہام علیوف نے کہا کہ پاکستان اور آذر بائیجان نے تجارت کو تیز کرنے اور بڑھانے کا جو فیصلہ کیا تھا، ہم دونوں ممالک اس معاشی و تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دے سکتے ہیں۔ آذر بائیجان میں انفراسٹرکچر کے منصوبے تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گوادر بندرگارہ خطے کو جوڑنے کا بہت بڑا موقع فراہم کرتی ہے۔ گوادر بندرگارہ سے خطے کو ملانے سے تجارت کے نئے امکانات پیدا ہوں گے ۔ خطے کے تمام ممالک میں یہی انتظام ہونا چاہیے تاکہ راہداری قائم کرنے کا خواب پورا ہو سکے۔
صدر آذربائیجان نے کہا کہ تمام ممالک کو مل کر مخلصانہ تعاون کی بنیاد رکھنا ہوگی، ایران بھی اس حق میں ہے۔
Advertisement