نوجوان ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کی کوشش میں، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے عالمی ٹرائلز کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ زلمی اس موسم گرما میں برطانیہ، یورپ اور امریکہ میں تمام سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اوپن کرکٹ ٹرائلز کا انعقاد کرے گا اور وہ پی ایس ایل میں زلمی کا حصہ ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹرائلز امریکا، انگلینڈ اور یورپ میں کیے جائیں گے اور شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑی پی ایس ایل 8 کے لیے زلمی کا حصہ ہوں گے۔
BIGGEST BY ANY PRIVATE CRICKET FRANCHISEE GLOBALLY ️
ZALMI WILL CONDUCT OPEN CRICKET TRIALS IN UK, EUROPE & USA THIS SUMMER FOR ALL OVERSEAS PAKISTANIS.
Advertisement
THEY WILL BE PART OF ZALMI AT @thePSLt20
— Javed Afridi (@JAfridi10) May 21, 2022
جاوید آفریدی نے کہا کہ زلمی پاکستان کی مقبول فرنچائزز میں سے ایک ہے لیکن بیرونی ممالک میں بھی اس کا بہت بڑا سپورٹ بیس ہے۔
یاد رہے کہ اس ہفتے کے شروع میں، آفریدی نے سری لنکا میں حالیہ بحران اور معاشی بحران کے درمیان سری لنکا کرکٹ ( ایس ایل سی ) کو اسپانسر شپ کی پیشکش کی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ سری لنکا کے لوگ کرکٹ کو اتنا ہی پیار کرتے ہیں جتنا کہ ہم پاکستانی کرتے ہیں لیکن موجودہ صورتحال نے سری لنکن کرکٹ کے شائقین کو ضرور نقصان پہنچایا ہوگا۔