کراچی کے نوجوان فٹ بالرز کے لیے بڑی خوشخبری

54

کراچی کے نوجوان فٹ بالرز کے لیے بڑی خوشخبری

کراچی کے نوجوان فٹ بالرز کو انگلینڈ میں تربیت حاصل کرنے کے لیے ایک موقع حاصل ہوگیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق انگلینڈ میں سونڈن ٹاؤن کلب کے کوچ الیکس پائک کی نگرانی میں کراچی کے نوجوان دو سال تک تربیت حاصل کریں گے۔

چھ ماہ سے جاری ٹرائلز کا آخری مرحلہ پیر سے کے پی ٹی فٹ بال اسٹیڈیم میں شروع ہوگیا ہے جو چار روز تک جاری رہے گا جبکہ ان ٹرائلز میں 25 بچے حصہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ 25 بچے گذشتہ 6 ہفتوں سے جاری ٹرائلز کے بعد 300 بچوں میں سے شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں جبکہ موجودہ ٹرائلز کے بعد بچوں کو انگلینڈ جانے کے لیے فائنل کیا جائے گا۔

جن بچوں کو فائنل کیا جائے گا وہ ویزا کے حصول کے فوری بعد کراچی کلب اور سونڈن ٹاؤن کلب کے تحت ہونے والے معاہدے کے مطابق دو سال کے لیے انگلینڈ جائیں گے۔

Advertisement

پیر کے روز سونڈن ٹاؤن کلب انگلینڈ کے وائس چیرمین زیور آسٹن اور کوچ الیکس پائک نے کراچی پہنچ کر کمنشنر کراچی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پروگرام کے حوالے سے انہیں بریف کیا۔

ان کا کہنا تھا انگلینڈ میں پہنچنے والے بچوں کی تربیت میں عالمی سطح کے فٹبال کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا جبکہ کراچی کے نوجوانوں کے لئے پہلی بار مستقبل میں عالمی سطح پر فٹبال کھیلنے کے مواقع حا صل ہوں گے۔

زیور آسٹن نے کہا کہ بچوں کو عالمی سطح کا کھلاڑی بننے کے لئے ابھی طویل سفر طے کرنا ہے اور یہ سفر کمشنر کراچی نے شروع کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے بچوں میں وہ تمام صلاحیتیں موجود ہیں جو عالمی سطح کے فٹ بال مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے ضروری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }