عید الاضحیٰ پر پاکستان کے مینز اور ویمنز ٹیم کی کپتان کا خصوصی پیغام جاری

52

عید الاضحیٰ پر پاکستان کے مینز اور ویمنز ٹیم کی کپتان کا خصوصی پیغام جاری

عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مینز اور ویمنز ٹیم کی کپتان کا ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جس کو پی سی بی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔

ویڈیو پیغام میں پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میری جانب سے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے آپ سب کو بہت بہت عید مبارک۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے آپ کی عید کافی اچھی گزر رہی ہوگی اور امید کرتا ہوں کہ آپ پاکستان ٹیم کو مزید سپورٹ کرتے رہیں گے۔

پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ’السلام و علیکم آپ سب کو میری اور ٹیم کی جانب سے عید الاضحیٰ مبارک‘۔

بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کی قربانیوں کو قبول فرمائے اور کوشش کریں کہ اس عید پر صفائی کا خاص خیال رکھیں اور ہم سب کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

پی سی بی نے بھی عید مبارک کا پیغام شیئرکیا ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ ’پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آپ سب کو عید الاضحیٰ مبارک‘۔

علاوہ ازیں دیگر قومی کھلاڑیوں نے بھی سوشل میڈیا پر قوم کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغامات شیئر کیے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے جبکہ قومی کھلاڑی ان دنوں دورہ سری لنکا پر موجود ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }