ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،فواد احمد کی پاکستان کے لئے بڑی پیشکش

103

پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر فواد احمد نے کہا ہے کہ  رواں سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے لئے بطور اسپن کنسلٹنٹ کی ذمے داریاں سنبھالنے کے لیے دستیاب ہوں۔

تفصیلات کے مطابق فواد احمد کو مارچ میں آسٹریلیا کے تاریخی دورہ پاکستان کے لیے پاکستان کا اسپن کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا تھا اور وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2022 کے سیزن کا حصہ تھے ۔

ایک خصوصی انٹرویو میں کرکٹ پاکستان سے بات کرتے ہوئے فواد  احمد نے کوچنگ کے حوالے سے اپنے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی بننے اور پھر کوچ بننے سے لے کر ہمیشہ ایک عبوری دور ہوتا ہےتاہم، میں اس عمل کے ساتھ ساتھ شروع کرنا چاہتا تھا اور میں پہلے ہی نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ مختلف کوچنگ سیشنز سے گزر چکا ہوں ۔

فواد احمد نے کرکٹ نہیں چھوڑی اور کم از کم مزید دو سے تین سال تک فرنچائز کرکٹ کھیلنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں بہت سے لیگ اسپن کوچز نہیں ہیں لیکن میں کوچنگ میں آنے سے پہلے کم از کم 2-3 سال مزید فرنچائز کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔فواد احمد کا کہنا تھاکہ میرے لیے بطور اسپن کنسلٹنٹ آسٹریلوی ٹیم کے ساتھ منسلک ہونا بہت اچھا تجربہ تھا۔فواد احمد نے اس موقع  پر اپنی یادیں شیئر کیں جب انہیں کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اچانک کال موصول ہوئی اور انہوں نے  دورہ پاکستان کے دوران کوچنگ اسٹاف میں شامل ہونے کے لیے اپنی رضامندی ظاہر کی ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }