آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو بگ بین کا خطاب دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیوڈ وارنر نے مارچ میں آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے دوران شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ گھورنے والے واقعے کی عکاسی کی ہے۔
تیسرے ٹیسٹ میچ کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ گلے ملتے ہوئے نظر آئے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں، تجربہ کار اوپننگ بلے باز نے کہا کہ دیکھو شاہین آفردید ایک شریف آدمی ہے،یہ بگ بین کو دیکھنے جیسا تھا۔
ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ یہ ایک سیریز تھی جس کی ضرورت تھی، اور مجھے خوشی ہے کہ میں اس کا حصہ تھا۔
Advertisement
ان کا کہنا تھا کہ ہم شروع میں تھوڑے ڈرے ہوئے تھے، لیکن ہم نے کرکٹ آسٹریلیا، آسٹریلیا ہائی کمیشن اور پاکستانیوں کے ساتھ رابطے میں بہت سی کانفرنسس کیں۔
وارنر پاکستان میں ملنے والی مہمان نوازی سے بہت متاثر ہوئے اور انہوں نے اپنے پہلے دورہ پاکستان کی خوشگوار یادیں تازہ کیں۔
پاکستان میں مہمان نوازی کسی سے پیچھے نہیں تھی، اور میں نے اپنی زندگی میں کبھی اتنا بار بی کیو نہیں کھایا۔
آسٹریلیا نے تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز جیتی اور واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیریز اپنے نام کی جبکہ میزبان ٹیم نے ون ڈے سیریز جیتی۔