پاکستان کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر رومان رئیس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سابق مایہ ناز فاسٹ بولر محمد آصف کے علم سے بہت متاثر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رومان رئیس نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر محمد آصف کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی۔
تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ آج آصف بھائی کے ساتھ بہت اچھی بات چیت ہوئی،ان کے علم اور اس کو پہنچانے کے طریقے سے بہت متاثر ہوا ہوں اور جب وہ بات کرتے ہیں تو کرکٹ بہت آسان ہو جاتی ہے۔
Had a great chat with Asif Bhai today. Super impressed by his knowledge and the way he conveys it. When he talks, Cricket becomes much easier. All the very best wishes for you Asif Bhai. @MuhammadAsif_26 pic.twitter.com/c9jS3wedx5
— Rumman Raees (@rummanraees15) May 29, 2022
Advertisement
آخر میں رومان رئیس نے محمد آصف کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ رومان رئیس آخری بار پاکستان کے لیے 2018 میں کھیلے تھے، جب کہ وہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کا حصہ تھے۔
یاد رہے کہ محمد آصف جن پر 2010 میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ان کے کردار کی وجہ سے پانچ سال کی پابندی عائد کی گئی تھی، نے پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کی اور آخری بار 2018 میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی۔