انڈین پریمئیر لیگ(آئی پی ایل) سیزن 15 کی فاتح ٹیم گجرات ٹائٹنس کے اسسٹنٹ کوچ گرے کرسٹن نے کہا ہے کہ اپنے پہلے سیزن میں ٹائٹل جیتنا حیرت انگیز ہے۔
تفصیلات کےمطابق گجرات ٹائٹنز نے اتوار کو احمد آباد میں 104,859 کے ریکارڈ تماشائیوں کے سامنے راجستھان رائلز کو سات وکٹوں سے شکست دے کر اپنے پہلے سیزن میں آئی پی ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
اسسٹنٹ کوچ گرے کرسٹن نے کہا کہ ہم یہاں پری سیزن سے کچھ ٹریننگ کرنے آئے تھے اور جب ہم آئے ہمارے شائقین میں کمی تھی لیکن ہم نے اپنی کارکردگی سے ان کے دل جیتے اور آخر میں ہم نے بھرے اسٹیڈٰم کے سامنے اپنی فتح کا جھنڈا گاڑا۔
واضح رہے کہ فائنل میں گجرات ٹائٹنس کے کپتان ہاردک پانڈیا کو آل راؤنڈ پرفارمنس پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ پورے سیزن میں رنز کے انبار لگانے والے جوز بٹلر فائنل میچ میں صرف 39 رنز بنا سکے۔
Advertisement