فرانس کے نیشنل اسٹیڈیم میں لیور پول اور ریال میڈرڈ کے مابین چمپئینز لیگ کے فائنل میں جعلی ٹکٹوں کی فروخت نے حکام کو شرمندہ کر دیا۔
جعلی ٹکٹوں کے باعث اسٹیڈیم کے باہر تماشائیوں اور پولیس کے مابین جھڑپ ہوئی اور پولیس نے آنسو گیس کا استعمال بھی کیا۔
فرانس نے اسٹیڈیم کے باہر ہونے والی افراتفری کو قومی شرمندگی قرار دیا ہے، جبکہ فرانسیسی وزراء نے لیور پول کے شائقین کو پریشانی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
واضح رہے کہ فائنل میچ سے قبل اسٹیڈیم کے باہر کچھ ٹکٹ ہولڈرز نے شکایت کی کہ انہیں اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
پولیس نے بنا ٹکٹ کے اسٹیڈ ڈی فرانس اسٹیڈیم میں زبردستی جانے کی کوشش کرنے والوں کو روکنے کی کوشش کی اور انہیں منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔
اس افراتفری کے باعث لیور پول اور ریامیڈرڈ کے درمیان فائنل 35 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔
Advertisement
لیورپول اور ریئل میڈرڈ کے درمیان فائنل 35 منٹ کی تاخیر کے ساتھ شروع ہوا جب پولیس نے بغیر ٹکٹ کے اسٹیڈ ڈی فرانس میں زبردستی جانے کی کوشش کرنے والے لوگوں کو روکنے کی کوشش کی، جبکہ کچھ ٹکٹ ہولڈرز نے شکایت کی کہ انہیں اندر جانے نہیں دیا گیا۔
یورپی فٹ بال کی گورننگ باڈی یو ای ایف اے نے جعلی ٹکٹوں کو اس مسئلے کا ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ وہ فرانسیسی حکام اور فرانسیسی فٹ بال فیڈریشن کے ساتھ مل کر واقعات کا جائزہ لے گی.