جنوبی افریقن بالر پر حملہ، کوما میں چلے گئے

45

جنوبی افریقہ کے بالر مونڈلی خومالو پرانگلینڈ میں نامعلوم افراد نے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا، ذرائع کے مطابق وہ کوما میں چلے گئے ہیں

کرکٹ کی مستند ویب سائٹ کے مطابق مونڈلی خومالو ایک پروفیشنل اور فرسٹ کلاس کرکٹر ہیں جو برطانیہ میں نارتھ پیٹرٹن کرکٹ کلب کے لئے کلب کرکٹ کھیل رہے تھے۔

خومالو جو ایک پیشہ ور کرکٹر کے طور پر اپنے پہلے بیرون ملک دور پر ہے، رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مونڈلی خومالو فی الحال ان کی حالت انتہائی خطرناک ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی خبر کے مطابق، 20 سالہ مونڈلی خومالو، جو جنوبی افریقہ کے سابق انڈر 19 کرکٹر ہیں، اتوار کو برج واٹر میں فرینن سٹریٹ میں ایک پب کے باہر حملہ کرنے کے بعد ہسپتال میں داخل ہیں۔

رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ واقعے کے سلسلے میں ایک 27 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا تھا اور بعد میں اسے تفتیش کے تحت چھوڑ دیا گیا تھا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹیم جیت کا جشن منا رہی تھی۔

Advertisement

خوشالو نے اب تک 4 فرسٹ کلاس میچ اور 1 لسٹ اے میچ کھیلا ہے۔

نارتھ پیٹرٹن کرکٹ کلب کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا نارتھ پیٹرٹن کرکٹ کلب کے سبھی ممبران برج واٹر میں ہونے والے اس واقعے پر صدمے میں ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ حملے کے باعث مونڈلی کو سر میں گہری چوٹ آئی ہے جس کی وجہ سے ہمارے بہت پیارے بیرون ملک مقیم کھلاڑی مونڈلی خومالو کو آج صبح برسٹل کے ساؤتھ میڈ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

کلب ترجمان کے مطابق ہم مونڈلی کی مکمل اور جلد صحت یابی کے لیے اپنی دلی حمایت کرتے ہیں۔ ہمارے دل جنوبی افریقہ میں ان کے اہل خانہ، دوستوں اور ساتھیوں کے لیے دعا گو ہیں۔

کلب ترجمان نے جائے وقوعہ اور اسپتال کے طبی عملے کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک حملے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں اور نہ ہی ملزم گرفتار ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }