عمران ملک کا راولپنڈی ایکسپریس سے موازنہ قبل از وقت ہے،سلمان بٹ

109

پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ عمران ملک کو ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے اور ہمیں ان کا شعیب اختر سے موازنہ نہیں کرنا چاہیے۔

سلمان بٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران ملک  کو پہلے کھیلنے دو، پھر آپ ان کا موازنہ ٹاپ کرکٹرز سے کر سکتے ہیں مجھے نہیں لگتا کہ اس مرحلے پر اس طرح کا موازنہ کیا جا سکتا ہے ۔

مزید برآں سلمان کی رائے ہے کہ عمران  ملک کو جنوبی افریقہ کے خلاف جاری  ٹی ٹوئنٹی سیریز میں موقع دیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ عمران کو کیوں روکا جا رہا ہےبھونیشور کمار ایک تجربہ کار باؤلر ہیں بھارت  انہیں دیگر سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ آرام دے سکتا تھا۔ وہ عمران کو آزما سکتے تھے جو باقی گیند بازوں سے مختلف ہے۔

واضح رہے کہ عمران ملک  نے حال ہی میں ختم ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں سن رائزرز حیدرآباد کے لیے تیز رفتار گیند بازی کرتے ہوئے سرخیوں میں جگہ بنائی۔ ایک میچ میں   انہوں نے ع 157 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی بولنگ کی۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }