ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے اینالسٹ کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ساتھ پاکستان کے دورے پر آئے ٹیم اینالسٹ ایونیش سیتا رام کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر ڈیزن بھی نجی اسپتال میں ایونیش کے ہمراہ موجود ہیں جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔
دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری بھی نجی اسپتال پہنچ گئی ہے اور سیکیورٹی سخت کردی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نکروما بونر کی طبیعت ناساز ہونے پر وہ دوسرے ون ڈے میچ میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کرسکے تھے۔ان کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا تھا جو منفی آیا۔
Advertisement