روس یوکرینی اناج کی برآمد میں مدد کرے، جرمن چانسلر اولاف شولز کی اپیل

117

جرمنی کے چانسلر اولاف شولز نے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے اپیل کی ہے کہ وہ ان بندرگاہوں سے یوکرینی اناج کی برآمد میں مدد فراہم کریں جن کی روس نے ناکا بندی کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کے کئی ممالک کا کافی زیادہ انحصار یوکرین کی گندم کی پیداوار پر ہے اور جنگ کے باعث اس کی ترسیل رکی ہوئی ہے۔ روس کے حکام کا الزام ہے کہ یوکرین کی فوج نے سمندر میں بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں اور اس وجہ سے اناج کی ترسیل ناممکن بنی ہوئی ہے۔

جرمن چانسلر اولاف شولز کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا بھر اشیائے خور و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جبکہ غذائی عدم تحفظ اور افراطِ زر میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب یوکرین کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ روس کے ساتھ امن مذاکرات کا دوبارہ آغاز کرنے پر سوچ بچار کر رہی ہے۔ یوکرین کی حکومت کے مطابق روس کے حملے سے ملک کے بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کی مالیت تقریباً 104 بلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }