پاکستان کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو ان کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ ملنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا جس میں تمام امور پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں اگلے سال منعقد ہونے والے ایفرو ایشیا کپ کی حالیہ رپورٹس پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، جس میں پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی ایک ہی ٹیم میں شامل ہو سکتے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان جونیئر لیگ کے معاملات بھی زیر بحث آئیں گے جس کا اعلان پی سی بی کے موجودہ چیئرمین رمیز راجہ نے کیا ہے۔
Advertisement