ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022: ہربھجن سنگھ نے بڑےبول بولنے سے پناہ مانگ لی

101

گزشتہ سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے ہاتھوں  بھارت کی شکست  نے سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ کو خاموش رہنے پر مجبور کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے اپنے قایک بیان میں کہا کہ ہمارے پاس ایک اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہے اور اس سال میں کوئی بیان نہیں دوں گا اور اس پر بات نہیں کروں گا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کون جیتے گا۔

انہوں نے کہا کہ موقع،موقع یا کچھ بھی نہیں بولوں گا، ہم دیکھیں گے کہ کیا ہونے والا ہے کیونکہ پچھلی بار اس کی وجہ سے حالات خراب ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے اپنے ابتدائی میچ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے تاریخی شکست دی تھی۔

ہربھن سنگھ نے میچ سے قبل کہا تھا کہ میچ کھیلنے کی ضرورت نہیں آپ ایسے ہی ہار مان لیں اور ہمیں واک اوور دے دیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }