سری لنکا اور آسڑیلیا کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے مہمان ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کولمبو میں کھیلے گئے اس میچ میں آسڑیلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے شاندار 70 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی،الیکس کیری49،گلین میکسویل 33،مارنس لیبوشین29 جبکہ کپتان ایرن فنچ نے 62 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے جیفری وندرسے نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ چمیرا،دونتھ ویلالجے اور ڈی سلوا نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا ہدف سری لنکن ٹیم نے 49ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
Advertisement
سری لنکا کی جانب سے پاتھم نسنکا نے 147 گیندوں پر 137 رنز کی شاندار اننگ کھیلی،کوسل مینڈس 87 جبکہ نروشن ڈکویلا اور ڈی سلوا نے 25،25 رنز کی اننگ کھیلی۔
Take a bow, Pathum Nissanka
What a brilliant match winning knock!#SLvAUS pic.twitter.com/Sn4iEDF99P
— Sri Lanka Cricket 🇱🇰 (@OfficialSLC) June 19, 2022
آسٹریلیا کی جانب سے جھے رچرڈ سن نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جوش ہیزل ووڈ اور گلین میکسویل نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاتھم نسنکا کو شاندار سینچری اسکور کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ 21 جون کو کھیلا جائے گا۔