روی چندر ایشون کا کورونا ٹیسٹ مثبت، انگلینڈ روانگی موخر

53

بھارت کے آف اسپنر روی چندر ایشون کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کی وجہ سے ان کی انگلینڈ روانگی موخر ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا نے ایک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ روی چندر ایشون فی الحال قرنطینہ میں ہیں اور تمام پروٹوکول کی ضروریات کو پورا کرنے کے بعد ہی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

بی سی سی آئی کے ایک ذرائع نے پیر کو خبر رسا ایجنسی  کو بتایا کہ سینئر  آف اسپنر روی چندرن اشون نے کورونا کے مثبت ٹیسٹ کے بعد اپنی ٹیم کے ساتھیوں کے ساتھ واحد ‘پانچویں ٹیسٹ’ کے لیے برطانیہ کا سفر نہیں کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایشون فی الحال قرنطینہ میں ہیں اور تمام پروٹوکول کی ضروریات کو پورا کرنے کے بعد ہی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم 16 جون کو برطانیہ کے لیے روانہ ہوئی تھی، ایشون نے اسکواڈ کے ساتھ برطانیہ کا سفر نہیں کیا ہے کیونکہ روانگی سے قبل ان کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق بی سی سی آٗی ذرائع کا کہنا ہے کہ  ہمیں امید ہے کہ وہ ٹیسٹ میچ شروع ہونے سے قبل وقت پر ٹھیک ہو جائیں گے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }