ہانگ کانگ کا مشہور فلوٹنگ ریسٹورنٹ سمندر میں ڈوب گیا

31

ہانگ کانگ کا مشہور فلوٹنگ (تیرنےوالا) ریسٹورنٹ جنوبی چین کے سمندر میں ڈوب گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ہانگ کانگ کا مشہور جمبو فلوٹنگ ریسٹورنٹ جسے ایک بحری جہاز پربنایا گیا تھا ایبرڈین بندرگاہ سے دور ہٹائے جانے کے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے بعد  جنوبی چین  کے سمندر میں ڈوب گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز  فلوٹنگ ریسٹورنٹ کو اس وقت ناپسندیدہ حالات کا سامنا کرنا پڑا جب وہ جنوبی بحیرہ چین میں جزیرہ شیشا، جسے پیراسل جزائر بھی کہا جاتا ہے وہاں سے گزر رہا تھا کہ پانی جہاز میں داخل ہونا شروع ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ سمندر کی ڈوب گیا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ سمندر کی گہرائی کی وجہ سے ریسٹورنٹ کو بچانے کا کام انتہائی مشکل ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ڈوب گیا لیکن فلوٹنگ ریسٹورنٹ ڈوبنے کے واقعے میں عملے کا کوئی رکن زخمی نہیں ہوا۔

Advertisement

رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مالی مشکلات کے شکار دوسال سے بند ریسٹورنٹ کو شہر سے منتقل کیا جارہا تھا۔

واضح رہے کہ جمبو فلوٹنگ ریسٹورنٹ 1976 میں کھولا گیا تھا جمبو فلوٹنگ ریسٹورنٹ  کی لمبائی تقریباً 80 میٹر تھی اور یہ ہانگ کانگ میں چار دہائیوں سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا، جس میں ملکہ الزبتھ دوم  اور ہالی وڈ اداکار  ٹام کروز سمیت مشہور شخصیات نے کھانا کھایا۔

تاہم یہ ریسٹورنٹ کورونا کی وجہ سے 2020 میں بند ہوگیا  تھا اور انتظامیہ کی جانب سے اپنے تمام عملے کو فارغ کردیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }