ایشیز سیریز کے آخری دو میچز انجکشنز لگوا کر کھیلے، اسٹیو اسمتھ

28
فائل فوٹو
فائل فوٹو

آسٹریلیا کے کرکٹر اسٹیو اسمتھ نے بائیں کلائی کی انجری کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایشیز سیریز کے آخری دو ٹیسٹ میچز انجکشنز لگوا کر کھیلے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسٹیو اسمتھ نے کہا ہے کہ مجھے کلائی کی انجری ایشیز سیریز کے لارڈز ٹیسٹ میں ہوئی تھی، سیریز کے 3 ٹیسٹ میچز کے دوران میں تکلیف میں رہا۔

انہوں نے کہا کہ ایشیز سیریز کے بعد آسٹریلیا واپس پہنچنے پر اندازہ ہوا کہ معاملہ اچھا نہیں، میں نے اسکین کرایا تو پھر مجھے انجری کی نوعیت کا اندازہ ہوا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت میں ون ڈے سیریز اور ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے پُراُمید ہوں۔

واضح رہے کہ اسٹیو اسمتھ نے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کے اعلان کے بعد انجری کے بارے میں بتایا، وہ دورے سے باہر ہو چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }