آسٹریلیا بمقابلہ سری لنکا، چوتھے ون ڈے میں نیا انوکھا ریکارڈ قائم

32

کولمبو میں کھیلے گئے آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں ایک انوکھا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ایک ہی اننگ میں  ایک اوپنر 99 رنز پر آؤٹ ہوا جبکہ دوسرا صفر پر۔

آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر 99 رنزبنا کر  دھننجایا ڈی سلوا کی گیند کا شکار ہوئے جبکہ کپتان ایرن فنچ 0 پر پویلین لوٹے۔

واضح رہے کہ  سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیا ن جاری ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں میزبان ٹیم نے آسٹریلیا کو 4 رنزسے شکست دےکر سیریز جیت لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی،سری لنکن ٹیم 49 اوورز میں 258 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے چارتھ اسلنکا نے 106 گیندوں پر 110 رنز کی شاندار اننگ کھیلی،ڈھنجایا سلوا،60،ہسارنگا ڈی سلوا ناقابل شکست 21 جبکہ کپتان ڈاسن شنکا نے صرف 4 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے  میتھیو کوہنیمین ،پیٹ کمنز اور مچل مارش نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ گلین میکسویل نے 1 وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں    آسٹریلوی ٹیم 50 اوورز میں 254 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی،ڈیوڈ وارنر99،پیٹ کمنز 35،مچل مارش 26،ٹریوس ہیڈ 27 جبکہ کپتان ایرن فنچ بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔

سری لنکا کی جانب سے چمیکا کارونارتنے ،دھننجایا ڈی سلوا اور جیفرے ونڈرسے نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مہیش ٹھیکشانا،ہسارنگا ڈی سلوا،دونتھ ویلالج  اور ڈوسن شناکا نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

چارتھ اسلنکا کو شاندار سینچری اسکور کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

سری لنکا نے 5 میچز کی ون ڈے سیریز 1-3 سے جیت لی ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری میچ  24 جون کو کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }