بھارتی مارشل آرٹسٹ انٹرویو کے چند منٹ بعد ہی انتقال کرگئے

40

بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹسٹ گری دھرن یوٹیوب چینل کو انٹرویو دینے کے چند ہی منٹ بعد انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق 29 سالہ مارشل آرٹسٹ ایک یوٹیوب چینل کو مارشل آرٹس کی پیچدگیوں سے متعلق بتا رہے تھے اور انہوں نے کچھ کرتب بازی کا مظاہرہ بھی کیا تھا۔

اتوار کے روز گری دھرن نے ایک یوٹیوب چینل کے لیے ویڈیو ریکارڈ کروائی تھی جس کے چند ہی منٹ بعد وہ زمین پر گرگئے، انہیں فوری اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

پولیس کو واقعے سے متعلق اطلاع کی گئی اور مارشل آرٹسٹ کی لاش اہلخانہ کے حوالے کردی گئی۔

پولیس پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے لیکن بتایا گیا ہے کہ گری دھرن یوٹیوب انٹرویو کے لیے بغیر آرام کیے بہت سخت ٹریننگ کر رہے تھے۔

Advertisement

مذکورہ یوٹیوب چینل کے عہدیدار نے کہا کہ انٹرویو صرف 5 منٹ ہی جاری رہا کیونکہ گری دھرن نے بےچینی کی شکایت کی اور کہا کہ وہ مارشل آرٹ کرتب دکھانے کے لیے بعد میں عکس بندی کروائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }