انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس طبعیت ناساز ہونے کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آیا ہے،انگلینڈ بورڈ نے تصدیق کی ہے۔
بین اسٹوکس کا کورونا مثبت آنے پر انکی طبیعت ناساز ہے، کھانسی کی شکایت ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بین اسٹوکس نے ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا تیسرا ٹیسٹ کل ہیڈنگلے میں شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو دوصفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
Advertisement
خیال رہے کہ انگلینڈ نے جوروٹ کے کپتانی سے مستعفی ہونے کے بعد ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کی امید کے ساتھ مشہور آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا۔
بین اسٹوکس نے انگلینڈ کے لیے 79 ٹیسٹ میچوں میں 5 ہزار سے زیادہ رنز بنانے اور 174 وکٹیں حاصل کی ہیں۔